سکوک بانڈ اجرا؛ پاکستان نے ایک ارب ڈالر حاصل کرلئے

وزارت خزانہ کے مطابق ٹرسٹ سرٹیفکیٹس پروگرام کے تحت پہلی بار جاری کیے جانے والے سکوک بانڈز سات سال کیلئے جاری کیے گئے ہیں،جس کے ذریعے پاکستان نے بین الاقوامی مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق سکوک بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطیٰ، یورپ و امریکہ کے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں، حکومت نے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر کی منظوری دی، حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفیکیٹس اشوئنس پروگرام کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن رہی جبکہ سکوک بانڈز 7 سال کی میچورٹی کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں