سعودی عرب کے ساتھ مل کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کیا جائے گا: فلمسٹار سلمان خان

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سلمان خان اور دیگر فنکار سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض سیزن ایک بہترین تفریحی ایونٹ ہے جس میں لاکھوں لوگ مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلمسٹار سلمان خان اور شلپا سیٹھی سمیت دیگر نے کہا کہ سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیوں کا آغاز ایک خوش آئند بات ہے جس سے لاکھوں افراد مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور دنیا بھر کے فنکاروں کو پرفارمنس دینے کا موقعہ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ہمیں ریاض سیزن میں پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ملکر کام کیا جائے گا اور سعودی عرب کی مختلف لوکیشن پر بھی فلموں کی شوٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم سمیت سعودی وزارت اطلاعات کے مشیر فہیم الحامد اور دیگر نے بھی سلمان خان اور انکی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں