جدہ: سعودی عرب نے نئی سفری شرائط کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق 9 فروری سے ہو جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 فروری سے جو بھی سعودی شہری مملکت سے باہر سفر کرنا چاہتا ہے اسے کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب آنے والے تمام افراد بشمول سعودی شہریوں (چاہے وہ ویکسینیٹڈ ہی کیوں نہ ہوں) کو زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کیا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ بھی دکھانا ہوگا۔