ساڑھے تین سال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: ساڑھے 3 سال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، لگژری گاڑیاں اڑھائی سے 12 لاکھ روپے تک مہنگی کردی گئیں۔

ایک میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا، ٹویوٹا اور ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اڑھائی لاکھ سے 12 لاکھ روپے اضافہ کردیا۔

فارچیونر لیجنڈری ڈیزل کی قیمت 12 لاکھ 57 ہزار روپیبڑھادی گئی، نئی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ مقرر کی گئی گئی ہے۔ فارچیونر 2.8 سگما فور کی قیمت میں 10 لاکھ 97 ہزار اضافہ، نئی قیمت ایک کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی۔

ٹویوٹا کمپنی کی گاڑی ریوو وی ایٹ کی قیمت 8 لاکھ 47 ہزارروپے بڑھنے سے نئی قیمت 93 لاکھ 18 ہزارہوگئی، ریوو جی ایم ٹی کی قیمت میں 7 لاکھ 12 ہزار اضافہ ہوا، نئی قیمت 76 لاکھ 59 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

ہنڈا سٹی 1.2 ایل کی قیمت میں 4 لاکھ اضافہ ہونے سے نئی قیمت 31 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے، ہنڈا سٹی سی وی ٹی کی قیمت میں تین لاکھ روپے اضافہ، نئی قیمت 32 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہنڈا سوک اورئیل ٹربو 1.5 کی قیمت میں دو لاکھ 50 ہزار اضافہ ہوا، نئی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے تک جا پہنچی۔ الٹس گرینڈی کہ قیمت میں 4 لاکھ 90 ہزار روپے اضافہ ہوا، نئی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی۔

ٹویوٹا یارڈ جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت میں 2 لاکھ 87 ہزار،پارس سی وی ٹی کی قیمت میں دو لاکھ 92 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا۔

کارڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم کا کہنا ہے کہ یہ حکومت دو سال اور رہی تو لوگوں کے لئے گاڑی خریدنا ناممکن ہو جائے گا۔

صدر کار ڈیلرز فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر بڑھتا ہے تو گاڑیوں کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے اور کم ہونے پر گاڑی کی قیمت کم نہیں کی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں