سانحہ مری؛ وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری میں متعدد افراد کی اموات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسےواقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے باعث سیاح شدید مشکلات سے دوچارہوئے، اور سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے، جب کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں