سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منائی جا رہی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی اسپین اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اسپین کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منائی جا رہی ہے۔تقریب میں کارکنان پیپلز پارٹی سپین اور جیالوں نے بھرپور شرکت کی،
(رضوان کاظمی یورپ نیوز سپین سے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین چوہدری اشتیاق حسین. حافظ عبدالرزاق صادق. چوہدری ساجد گوندل. چوہدری عمران چھوکر کلاں, سجاد انور. جاوید گل. کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے تاریخی شہر لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹوکو ملک کی تاریخ کا مقبول ترین وزیرِ اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ وہ نہ صرف ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے بلکہ ایک معاملہ فہم اور بہادر حکمران بھی تھے۔

شہید بھٹو کے دور میں ملکی ترقی کے بہت سے منصوبے شروع اور مکمل کیے گئے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام، اسٹیل ملز، معیشت کی بحالی، تعلیمی اداروں کا جال، میڈیکل کالجز، انگریزی خطابات کا خاتمہ اور زرعی اصلاحات کی گئیں۔
ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ان کی قربانی، ان کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں