سابق صدر مشرف کی سنجے دت کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ گفتگو کرتے تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے پرویز مشرف کی یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ گردش کرنے لگی۔

تصویر کے حوالے سے یہ کہنا تو قبل از وقت ہوگا کہ یہ تصویر کس موقع اور وقت کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ہی یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی یہ تصویر دبئی کے ایک جِم کی ہے۔

تصویر میں وہیل چیئر پر بیٹھے پرویز مشرف کو سنجے دت سے محوِ گفتگو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سنجے دت کے پیچھے کچھ اور لوگوں کو بھی ان کی باتیں سنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں