اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔
تاہم آصف زرداری کو نیب کی انکوائری میں ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔