روس کا یوکرین کے ایندھن کے سب سے بڑے ذخیرے کو تباہ کرنیکا دعویٰ

ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کا ایندھن کا سب سے بڑا ذخیرہ تباہ کردیا ہے جو آخری سب سے بڑا ذخیرہ تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ کل شام کو کلیبر کروز میزائل کے سٹیک حملے میں کیف کے نزدیک واقع کالیانیوکا گاؤں میں ایندھن کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک روس کی فوج نے 260 سے زائد ڈرون طیارے، 1580 سے زائد ٹینک اور بکتربند گاڑیاں اور 204 اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس مختلف موقعوں پر عندیہ دے چکا ہے کہ اگر یوکرین کے معاملے پر اسے بیرونی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔

جاپانی وزیراعظم اور امریکی سفیر نے روس کے اس موقف کو غیر ذمہ دارانہ اور غلط قرار دیا۔جاپانی وزیراعظم نے روس کو خبردار کیاکہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں