روس اور یوکرائن کے مابین امن مذاکرات کے نئے دور کا آغاز

استنبول:روس اور یوکرائن کے مابین براہ راست امن مذاکرات کے ایک تازہ دور کا آغاز ہو گیا ہے جس میں جنگ بندی پر متفق ہونے کیلئے ایک اور کوشش کی جائیگی۔

منگل کے روز ہونیوالی ملاقات سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ٹھوس نتائج اخذ کرنے کیلئے مذاکرات کا وقت آ گیا ہے۔

ترک رہنما نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طویل تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دنیا آپ کی طرف سے اچھی خبروں کا انتظار کر رہی ہے۔ ہم آپ کے کام کو آسان بنانے کی خاطر ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید کہا کہ ترکی روسی اور یوکرائنی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے۔

28 فروری کے بعد سے روس اور یوکرائن کے مابین براہ راست مذاکرات کے 3 ادوار اور ایک سنجیدہ آن لائن بات چیت کے سلسلے کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں کسی بھی بڑے معاہدے پر نہیں پہنچا جا سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں