دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان کی سپورٹ ہے، بلوچستان حکومت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے کیمپس پر حملہ کرنے والے 4 سے 5 دہشت گرد لڑائی کے دوران بازار میں گئے اور اب بھی زندہ ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیا لانگو نے بتایا کہ علاقےمیں بازار بند ہے، جب تک دہشت گرد مارے نہیں جاتے بازار بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ ہمیں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تھریٹس تھیں، دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان سے سپورٹ مل رہی ہے، حملہ آور کون تھے،کس تنظیم سے تعلق ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، آج انٹیلی جنس اداروں کااجلاس بلایا ہے، اس میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں