وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات پیش نظرغیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میڈیا ذرائع مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر صوبوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ انارکلی بازار میں ہونے والی دہشتگردی کے تناظر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کریں اور کسی بھی غیرمتوقع سیکیورٹی صورتحال کے لئے تیار رہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔