33 نیوز” جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ بھارت چاند پر پہنچ گیا، ہم آٹے اور بجلی کی تلاش میں ہیں، دنیا میں پاکستان کا قومی نشان پہلے چاند ستارہ اب کشکول بن چکا ہے۔
اپنے بیان میں ان کاکہنا تھا کہ نوجوان بے روزگار، بچے سکولوں سے باہر، ہر پانچواں شخص ڈپریشن کا شکار ہے،شدید مہنگائی میں عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، بجلی، پٹرول، آٹا، چینی اور ضروریات زندگی کی اہم اشیا میں فی الفور کمی کی جائے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ان معاہدوں کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے، نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی پارٹی میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں، جماعت اسلامی آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔