دنیا بھر میں فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر،کمپنی کو ٹویٹر پر وضاحت دینا پڑ گئی

نیویارک(تارکین وطن نیوز)دنیا بھر میں سروسز معطل ہونے کے بعد فیس بک کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی وضاحت سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں فیس بک اور اس کی دیگر ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی۔ پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں صارفین کی ان پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل ہوگئی۔اس پر واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے لکھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو واٹس ایپ چلانے میں مسائل کا سامنا ہے۔

اس نے مزید لکھا کہ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں