خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ، پولیس کی متاثرہ خاندان تک رسائی

پشاور: خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا، انکوائری ٹیم کو متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر سے رابطہ ہو چکا ہے جو کہ شہر سے باہر ہے تاہم اسے پشاور طلب کرلیا گیا ہے ہسپتال رسید میں متاثرہ خاتون کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی ہے۔

مبینہ طور پر خاتون کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے ایک بیٹی ہے، بچوں کی عمریں بالترتیب نو سال، تین سال اور دو سال ہیں، خاتون ہسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

سی سی پی او عباس احسن نے کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جا ری ہے اور کل اس میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں