اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ناکام اور نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ظالم درندوں کے حوالے کردیا ہے۔
عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی‘ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔
ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادکے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، ناکام اور نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ظالم درندوں کے حوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پرپاکستانی عوام خاموش نہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔