حج کے خواہشمند ہوجائے ہوشیار، وزارت مذہبی امور کا انتباہ جاری

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عوام حج 2022 کی بکنگ کے لیے کسی کو پیسےمت دیں، ابھی حج پالیسی کا اعلان نہیں ہوا اور نہ کسی کوحج بکنگ کی اجازت ہے لہٰذا عوام حج بکنگ کے نام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیاررہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج کےخواہش مند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظارکریں جب کہ جعلی حج بکنگ کرنے والےافراد ایسی کمپنی کی شکایات کے لیے حج ہیلپ لائن پررابطہ کریں، حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں