جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم کی جانب سے ’’یوم تجدید عہد‘‘ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی جانب سے “یوم تجدید عہد ” کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم نے سرانجام دئیے، چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اور الگ وطن کی بنیاد رکھی مگر اس وقت پاکستان پر جو ٹولہ مسلط ہے وہ ملک کی بنیادیں ہلا رہا ہے۔

انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک بروقت اسمبلی میں پیش نہ کرنیکی بھرپور الفاظ میں مذمت بھی کی، کاوے موسوی کی طرف سے مانگی جانیوالی معافی اس بات کا ثبوت ہے کہ نوازشریف کیخلاف بے بنیاد کیس بنائے گئے۔

صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں حنیف نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے پاکستان کی آزادی کا خواب دیکھا اور قائد ملت قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو آزاد کروایا ،انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے بعد نوازشریف واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا۔

اپنی جارحانہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قائداعظم کے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ گذشتہ 70 سالوں میں نہیں ہوا، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اگر آج نوازشریف پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتا تو ہمارا حال بھی یوکرائن کی طرح ہوتا۔

جنرل سیکرٹری جموں کشمیر فورم فرانس چوہدری نعیم نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے اور مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن فرانس راجہ امجد نے کہا کہ ہم قائداعظم کے زندگی بھر احسان مند رہیں گے کہ انہوں نے ہمیں پاک دھرتی دی مگر افسوس موجودہ حکومت نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔

آخر میں شیخ وسیم اکرم نے اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام میں آنیوالے معززین کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں