جانوروں کی جلدی بیماری کی ویکسین منگوانے کی منظوری

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان)ڈریپ(نے جانوروں کی لمپی اسکن بیماری کی ویکسین منگوانے کی منظوری دے دی،۔

کراچی اور پنجاب کی 2 کمپنیوں کو ویکسین منگوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان)ڈریپ(نے جانوروں کی لمپی اسکن بیماری کی ویکسین منگوانے کی منظوری دے دی۔

ویکسین منگوانے کی منظوری ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی ہے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ کراچی اور پنجاب کی 2 کمپنیوں کو ویکسین منگوانے کی منظوری دی گئی۔

، لمپی اسکن نامی بیماری سے اس وقت پاکستان میں ہزاروں مویشی متاثر ہیں۔

خیال رہے کہ صوبے میں جانوروں میں جلدی بیماری کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، بیماری سے مرنے والے جانوروں کی تعداد 171 ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں