تھر سےکوئلے کا بڑا ذخیرہ نکل آیا

پاک چین اقتصاداری راہداری (سی پیک) میں شامل تھرکول بلاک ون سے کوئلہ نکل آیا۔

تھر کول بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے کوئلہ نکلنے پر جشن منایا۔

ڈپٹی سی ای اوسائنو سندھ ریسورسز کمپنی کے مطابق کوئلہ 145میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا، کوئلےکی سالانہ پیداوار پہلےمرحلے میں9 ارب ٹن ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ نکلنے پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ بینظیربھٹو کے وژن کےمطابق سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھرکول فیلڈبلاک 1میں کوئلے کے ذخائر 3ارب ٹن ہیں اور 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں تھر بدلے گا پاکستان، آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے، چینی کمپنی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں