تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم کی اپنے ایم این ایز کو ووٹنگ کے دن اسمبلی نہ آنیکی ہدایت

اسلام آباد:حکومت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے روز ایوان میں نہ جانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

منگل کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کوئی رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا۔

ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر پر آرٹیکل 63اے کا اطلاق ہوگا۔

وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں