برطانوی رکن پارلیمنٹ سیم ٹیری کا آئی بی پی سی کے دفتر کا دورہ، ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

لندن(تارکین وطن نیوز )برطانیہ میں الفورڈ سے رکن پارلیمنٹ سیم ٹیری اور شیڈو منسٹر برائے بسزو لوکل ٹرانسپورٹ نے بطور مہمان انٹر نیشنل بزنس و پروفیشنل کار پوریشن ( آئی بی پی سی) کے دفتر کا دورہ کیا۔

جہاں انہیں چیئر مین آئی بی پی سی رضوان سلہریا اور سیکریٹری عاصم یوسف نے انٹرنیشنل بزنس و پروفیشنل کارپوریشن کے اغراض و مقاصد اور مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ سیم ٹیری نے آئی بی پی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور ایک بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے لئے اپنی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

آئی بی پی سی کی جانب سے انہیں ممبرشپ کی پن لگائی گئی اور اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

اس موقع پر وائس چیئر مین آئی بی پی سی شفیق قریشی کی جانب سے ڈنر بھی دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں