برصغیرکی فضائیں گونجنے والی ہیں ‘جے 10 – ڈریگن’ کی ہیبت ناک گونج سے

وفاقی وزیر داخلہ نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیاہے کہ بھارتی رافیل کو مات دینےآرہا ہے پاکستان ائیر فورس کا اگلا ملٹی رول فائٹر جیٹ ‘جے 10 – ویگورس ڈریگن’جوکہ آئندہ سال 23 مارچ کو برصغیر کی فضاوں میں اپنی ہیبت ناک گونج سنائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ائر فورس میں بہت جلد شامل ہونے والا اگلا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور دفاعی اتحادی چین کا تیار کردہ 4.5 جنریشن سیمی سٹیلتھ جے ۔ 10 سی ہے۔ عالمی دفاعی مبصرین اسے امریکہ کے جدید ایف ۔ 16 ایس کے ہم پلہ قرار دیتے ہیں جبکہ یہ لڑاکا طیارے فرانس ساختہ ہندوستانی رافیل کو بھی مات دیتے ہیں۔

جے ۔ 10 سی میں دنیا کے جدید ترین اے ای ایس اے ریڈار کے ساتھ شارٹ رینج اور لانگ رینج ، ائر ٹو ائر میزائل پی ایل ۔ 10 اور پی ایل ۔ 15 جبکہ کے ڈی ۔ 88 اور وائی جے ۔ 91 ائر ٹو سردفیس میزائیل نصب ہیں۔ یاد رہے کہ یہی میزائیل اور ریڈار پاک فضائیہ کے جے ایف ۔ 17 کے بلاک 3 میں بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان لڑاکا طیاروں کے پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے سے بھارت کے رافیل طیاروں کی برتری ختم ہو جائے گی۔
فضائی دفاع کے ماہرین کے مطابق جے 10 سی ماڈل میں 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے کی وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو امریکی ایف ۔ 16 ایس یا فرانس ساختہ ہندوستانی رافیل میں موجود ہیں۔

سنگل انجن ملٹی رول جے ۔ 10 سی میں اس کے پہلے ورژن جیسے روسی انجن کی بجائے چین کی تائی ہینگ ائرو سپیس کا تیار کردہ پاور فل ڈبلیو ایس ۔ 10 انجن نصب ہے۔ جو پرفارمنس کے اعتبار سے روسی انجن سے زیادہ طاقت ور اور قابل اعتماد مانا جاتا ہے۔
جے ۔ 10 سی میں کوبرا مینیوور یعنی پینترا بدل کر تعاقب کرنے والے دشمن طیارے کے اچانک پیچھے آنے کی صلاحیت بھی ہے

اے ای ایس اے فائر کنٹرول ریڈار کی اعلی صلاحیت اور کم وزن والی طاقت ور سٹرکچر کی دھاتوں نے اسے ایک انتہائی مضبوط اور ائر کمبیٹ کیلئے انتہائی پھرتیلا لڑاکا طیارہ بنا دیا ہے۔ جبکہ عالمی مبصرین کے مطابق چین نے اپنے جدید فائٹر جیٹس میں نصب شدہ اے ای ایس اے ریڈار ٹینکنالوجی میں روس پر برتری حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں