بجلی 95 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق بجلی قیمت میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری ہے، جس میں حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا ذرائع مطابق حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست میں تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز گئی ہے، درخواست میں 100یونٹ کے استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے اور 301 سے 700 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے سالانہ 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں