اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق کے الیکٹرک اور ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔