اسلام آباد:ملک میں بارش اور برف باری کی لہر کم ہوجائے گئی اور آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہوجائے گا۔
ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے ” اے پی پی” کو بتایا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران کوئی خاص بارش اور برف باری نہیں ہوگی اور موسم سرد اور خشک رہے گا۔ملک میں دو مرتبہ بارش کا سلسلہ آچکا ہے جس کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی شدید موسمی حالات، شدید بارشوں اور برف باری کی پیشنگوئی جاری کر دی تھی اور متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ مری میں برف باری ہر سال ہوتی ہے اور ہم الرٹ جاری کرتے ہیں لیکن جو سیاح میدانی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ عام طور پر موسمی صورتحال کی شدت کا اندازہ نہیں لگا پاتے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ سیاح موسم کی سنگین صورتحال سے بے خبر ہونے کی وجہ سے سفر کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مری میں اب تک17 انچ برف پڑچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کے بالائی علاقوں میں اس سے کہیں زیادہ برف باری ہوئی ہے جو ان رسد گاہوں کے ذریعے ناپی گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے خاص طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہونے والے شہر کو شدید برف باری کے باعث اپنی گاڑیوں میں سوار 20 کے قریب سیاحوں کی موت کے بعد آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان آرمی اور دیگر سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کو ان سیاحوں کے لئے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 6 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے شہریوں کی روزمرہ زندگی درہم برہم کر دی جس سے گیس کی بندش اور کم پریشر، بجلی کی معطلی، دکانداروں کے کاروبار متاثر اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا،بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف باری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (چکلالہ 85، شمس آباد 74)، اسلام آباد (ایئرپورٹ 78، گولڑہ 77، زیروپوائنٹ، بوکرا 74، سید پور 70)، منگلا 76، لاہور (لکشمی چوک 74، ایئرپورٹ 64، جوہر ٹان 60، گلشن راوی، مغل پورہ 56، شاہی قلعہ 55، شاہدرہ، نشتر ٹان 52، جیل روڈ 51، گلبرگ 48، سمن آباد 47۔
تاج پورہ 45، اقبال ٹان 43، چوک ناخدا 39، اپر مال 37)، گوجرانوالہ 70، نارووال 61، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 60، سٹی 54)، منڈی بہاوالدین 51، گجرات، اٹک 48، حافظ آباد 45، مری 43، چکوال 34، قصور 33، اوکاڑہ 29، بہاولنگر، بھکر 25، سرگودھا 18، ساہیوال، لیہ، 71۔ خانیوال 15، جوہرآباد 14، جھنگ 09، بہاولپور (سٹی 09، ایئرپورٹ 04)، ڈی جی خان 07۔
ملتان (سٹی، ایئرپورٹ 03)، کوٹ ادو 02، خانپور 01، کشمیر: جموں 83، مظفرآباد (ایئرپورٹ 47، سٹی 46) راولاکوٹ 41، سری نگر 38، گڑھی دوپٹہ 31۔
خیبرپختونخوا: کاکول 50، دیر (بالائی 43، زیریں 36)، سیدوشریف 41، چراٹ 39، دروش 31، بالاکوٹ 30، پشاور 26، کالام، میرکھانی 25، مالم جبہ24، ڈی آئی خان (سٹی 21، ایئرپورٹ 20)، پٹن 16، تخت بائی 14، بنوں 13، پاراچنار 11، چترال 05۔
گلگت بلتستان: گوپس 09، چلاس 05، بلوچستان: سبی، ژوب 08، بارکھان 06، کوہلو، قلات 04، سندھ: ٹنڈو جام 04، لاڑکانہ 03، مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مری 17، کالام، مالم جبہ 12، گوپس 05، دیر 02 اور دروش میں 01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، گوپس منفی 06،ہنزہ،بگروٹ منفی 04، کالام، اسکردو منفی03، مالم جبہ،دروش،استور،راولاکوٹ،قلات منفی02، دیر،میرکھانی،چراٹ اورمری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔