این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز میں 31 جنوری سے 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ ایس او پیز کا جائزہ اجلاس 10 فروری کو ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔

این سی او سی نے کہا ہےکہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں