نیویارک (تارکین وطن نیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز نے پاکستانی ، بنگلہ دیشی ، عرب اور مسلم امریکن کمیونٹییز کا مئیر الیکشن کے دوران سپورٹ پر شکر یہ اد اکیا ہے ۔
بروکلین میں احسن چغتائی اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کے دوران ایرک ایڈمز کاکہنا تھا کہ وہ ہر اس شخص ، کمیونٹی کے مشکور ہیں کہ جو انہیں نیویارک سٹی کا آئندہ مئیر دیکھنا چاہتی ہے۔