تہران:ایران کے ایک مقامی عہدیدار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تباہ ہونیوالی تجارتی کشتی میں سوار عملہ کے 30 میں سے 29 اراکین کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ایران کے صوبہ بوشہر کے ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ جہانگیر دہقانی نے جمعرات کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ عملے کے آخری رکن کو بچانے کیلئے 2 لائف بوٹس حادثے کے علاقے میں کارروائی کر رہی ہیں۔
دن کے اوائل میں ارنا نے خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والا جہاز ایران کے جنوبی ساحلی شہرعسلویہ سے 30 میل(48 کلومیٹر)کی دوری پر پانی میں ڈوب گیا ہے۔
جہاز پر عملہ کے 30 ممبران سوار تھے۔
اس میں کہا گیا کہ گاڑیوں کو لے جانے والا اماراتی کارگو جہاز خراب موسمی حالات کے باعث ڈوبا۔