آسٹریا میں ویکسینیشن نہ کرا نے والوں کو آئندہ ماہ فروری سے سخت سزا ئیں ملیں گی

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو آئندہ ماہ فروری سے سخت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا سینٹر ویانا میں ویکسینیشن کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ لازمی ویکسینیشن کے سخت قانون کے ڈر سے ایک بار پھر بہت زیادہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔نئے قانون میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے ویکسینیشن فروری کے آغاز سے لازمی لاگو ہوگی۔

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ میں 16 جنوری بروز اتوار کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی ویکسینیشن سے متعلق قانون کا مسودہ پیش کیا جو 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے ویکسینیشن کی شرط فروری سے نافذ ہو نی چاہیے۔حاملہ خواتین یا طبی وجوہات کی بناء پر وہ افراد مستثنیات ہیں ،س مسودے پر رواں ہفتہ کو قومی کونسل میں پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی میں بحث کی جائے گی۔

اگر پولیس چیک کے دوران ویکسینیشن کا ثبوت نہیں دکھا سکتے ہیں تو آپ پر 16 مارچ سے جرمانہ عائد کیا جائیگا جو جرمانے کی صورت میں 600 یورو ادا کرنے ہوں گے۔جو لوگ ویکسینیشن کے تقاضوں کی تعمیل نہیں کرتے انہیں ایک سال میں زیادہ سے زیادہ چار بار جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ غیر ویکسین شدہ لوگوں کو یاد دہانی کے لیے گھروں میں لیٹر اور ای میل موصول ہوچکی ہیں۔

کوئی بھی شخص مقررہ تاریخ کے بعد ویکسینیشن کا درست سرٹیفکیٹ نہیں دکھا سکتا اسے خود بخود جرمانہ ہو جائے گا۔ آ سٹرین وزیراعظم کارل نیہمر نے اتوار کی شام مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ویکسینیشن کے قانون کا دفاع کیا اور مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کو روکنے کے لیے ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں