آسٹریا بھرمیں 11 فروری جمعہ کو 32712 نئے کورونا کیسز، 22 اموات کا اندراج

ویانا(اکرم باجوہ)محکمہ صحت کے مطابق آسٹریا بھرمیں 11 فروری جمعہ کو 32712 نئے انفیکشن اور 22 اموات کا اندراج ہوا ۔

آ سٹریا میں اومیکرون کی لہر اپنے عروج پر ہے کورونا وائرس نے اپنے پنجے بڑی مضبوطی سے گاڑھے ہوئے ہیں اور عوام مزید خوف میں مبتلا ہیں۔حکومت کورونا خراب صورتحال کے باوجود نرمیوں کے اعلانات کررہی ہے اور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مئیر وفاقی حکومت پر کورونا قانون میں نرمیاں کرنے پر بدستور نکتہ چینی کررہے ہیں۔

آسٹریا میں 27 جنوری کو 43053 کورونا کیسز کی اب تک کی بلند ترین سطح کے بعد سے انفیکشن کی صورتحال بلند سطح پر مستحکم ہوئی ہے۔ اس وقت 2074 کورونا سے متاثرہ افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

1886 کورونا مریض نارمل وارڈز میں رکھے گئے ہیں۔ مزید 188 متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔11 فروری تک آسٹریا میں کورونا ٹیسٹ کے 2217585 مثبت نتائج آ چکے ہیں۔ آسٹریا میں ا ب تک 14337 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 1863067 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں