لندن:اومی کرون وائرس سے بڑے بچوں کے مقابلے میں ایک سال سے کم عمر بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں لیکن وہ بھی زیادہ بیمار نہیں ہوتے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا کہ اومی کرون کا شکار زیادہ تر بچے جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں اور ایسے بچوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جنہیں آکسیجن کی ضرورت پڑے۔
واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ملک بھر میں کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 3 کورونا وائرس کے مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو چکی ہے۔