اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ‘امربالمعروف’ جلسے کو پاکستان کی بقا کی جنگ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں آج پاکستان تحریک انصاف نے ‘امربالمعروف’ کے تحت جلسے کا انعقاد کیا ہے، جلسے سے متعلق وزیراعظم نے اپنا خصوصی آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آڈیو پیغام میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہےیہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
وزیراعظم نے جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کے نام پیغام میں کہا کہ میرا سب کوپیغام ہےجو بھی جلسےکیلئےنکل رہےہیں جلدی نکلیں، جدھرجدھرجو وقت بھی آپ نےنکلنےکا طےکیاہو اس سے پہلےنکلیں، مجھے خدشہ ہے کہ سڑکوں پر رش ہوگا اور آپ جلسہ گاہ نہیں پہنچ پائیں گے۔