قلعہ نو:افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس میں آنیوالے 5.6 شدت کے زلزلے کے باعث ہونیوالی اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
صوبہ بادغیس کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات و ثقافت باز محمد سروری نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ہمارے مقامی ذرائع کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ضلع قادیس میں پیر کو آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
عہدیدار کے مطابق قادیس اور اس کے پڑوسی ضلع مقر کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت قلعہ نو میں کم از کم 1 ہزار گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
اہلکار نے بتایا کہ مقامی حکام بادغیس میں متاثرہ علاقوں کے دورے اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کے عمل کو مربوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ پہاڑی علاقے میں پیر کی سہ پہر آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔