اسلامو فوبیا : عمران خان کا کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے بھی اپنے ایک بیان میں اسلامو فوبیا سے متعلق کہا تھا کہ نبی ﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں