اسرائیل میں بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

نیویارک: چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسرائیل میں بھی کوویڈ-19 کی نئی قسم سامنے آگئی۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے دو نئے کیسز ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں تاہم غیر ضروری طور پر پریشان نہیں، حکام کا بتانا ہے کہ دونوں کوویڈ کیسز اومی کرون ورژن کی دو ذیلی اقسام میں تبدیلی کے بعد رونما ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ڈیوڈ بین گوریان ائیرپورٹ پر پہنچنے والے دو مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے دوران سامنے آیا تاہم دونوں ویرینٹ کو اب تک کوئی نیا نام نہیں دیا گیا ہے۔

اس وائرس کے شکار فرد کو بخار، سر میں درد اور جسم کے مختلف حصوں کے پتھوں میں درد کا ہونا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون سے انفیکشن کی ایک نئی لہر یورپ کے مشرق کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، جارجیا، روس اور یوکرین میں کیسز دگنے سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں بھی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 3 کروڑ سے زائد آبادی لاک ڈاؤن کا سامنا کررہی ہے جبکہ جنوبی کوریا میں پچھلے 7 روز کے دوران 24 لاکھ سے زائد نئے کوویڈ انفیکشن کے سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں