ہمارا منشور پاکستان اور عوام کی خدمت کرنا ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔صدر پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ہمارا منشور پاکستان اور عوام کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں کیونکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔عوام کو بہتر سہولیات دینا ہر سیاستدان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ سیاستدان جو اج اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہے یہ صرف انھی عوام کی وجہ سے ہی ہے پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہر سیاستدان کو حلقے کے عوام کے مسائل و مشکلات سے اگاہ ہونا چاہیے کہ عوام کن کن مسائل سے دوچار ہے ان مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کو درپیش مسائل اور محرومیوں کا ازالہ ہو سکے کیونکہ یہ ملکی عوام کا حق ہے لیکن ان حقوق سے اج کل عوام محرومی کا شکار ہے جو قابل افسوس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں