ہرذمہ دار جمہوری ملک روس کی مخالفت کرے، امریکہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو اہم قرار دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری پاکستان کےساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم کےدورہ روس پرتبصرہ کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کیا ہے، ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس پر باور کرائے کہ عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے بچاجائے۔ خیال رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے بعد دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں