ہتک عزت کیس؛میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ میں حکم دیا گیا ہے کہ تمام ملزمان آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔

لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع، فیضان رضا، حسیم الزمان، ماہم جاوید اور علی گل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی لیکن فریقین کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ میں حکم دیا گیا ہے کہ تمام ملزمان آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔

دوسری جانب عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں مہم چلانے پر ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں