کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین،عالمی برادری نوٹس لے،آفتاب احمد کھوکھر

ویانا(اکرم باجوہ)5فروری یوم کشمیر کے سلسلہ میں سفارتخانہ ویانا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا،سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کی زیر صدارت یوم کشمیر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

5 فروری یوم کشمیر کی تقریب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا فسٹ ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد کی گئی ،تقریب میں کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں پاکستانی سابق سفارتکار اور آسٹرین تھینک ٹینک کے علا وہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

یوم کشمیر کی تقریب میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر،ہیڈ آف چانسلر عامر سعید،سابق سفارتکار حیات مہندی اور ڈاکٹر آریان فال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ تقریب میں کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں