پشاور:ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے لیبارٹری کی جانب سے ایک ہی خاندان کے چار افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 31دسمبر 2021 کو پشاور کے 23 شہریوں کا کورونا ویرینٹ کی ترتیب معلوم کرنے لئے ٹیسٹ کے نمونے خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پبلک ہیلتھ ریفرینس لیب بھیجا گیا تھا۔جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں دو بچے جس کی عمر یں 10 اور 14سال سمیت ایک عورت جن کی عمر 35 سال اور ایک مرد جن کی عمر 50سال شامل ہے جو حیات آباد فیز 2 کے رہائش پزیر ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر ز پوری طرح تیار ہیں اور اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے لئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ساری سہولیات موجود ہے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ بروقت کورونا ویکسن لگائے اور حکومت کی جانب سے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس وباء پر قابو پا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں