سلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اومیکرون کے باعث پرائمری سکولوں کی بندش سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پرائمری سکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبرگردش کر رہی ہے۔
این سی او سی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے