پاکستا نی عوام اصل جمہوریت کی جدوجہد میں شامل جماعتوں اور رہنما ئوں کو منتخب کریں،اختر بیگ

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرو ایشین فورم کی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آسٹرین حکومتی فیصلے کو سکول کھو لنے اور لاک ڈائون میں نرمی کا خیر مقدم کیا گیا۔

آسٹرو ایشین فورم کی کابینہ اجلاس میں تفریح اورثقافتی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، فورم کےارکان سے خطاب کرتے ہوئے اختر بیگ نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی زیرو ،حکومت اور اپوزیشن دونوں اسٹیبلیشمنٹ کی محتاج ہیں۔

اگر عوامی جماعتیں ہوتیں تو الیکشن کو شروع میں ہی چیلنج کرتیں، عوام کا کام ہے کہ عوام کے روٹس سے اصل جمہوریت کی جدوجہد میں شامل جماعتوں اور راہنما ئوں کو منتخب کریں، یاد رکھیں سیاست دان اپنی ذات سے بالاتر عوام اور ملک کے لئے کام کرتا ہے جب کہ ملازمت کار صرف ذاتی مفادات اور اسٹیبلیشمنٹ کے پیادے کے طور پر کام کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں