ویانا (اکرم باجوہ) معروف بزنس مین جے اینڈ جے ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جمشید رشید کے چھوٹے بھائی عامر رشید کی شادی گذشتہ دنوں پاکستان میں بخیریت سر انجام پائی تھی۔
جمشید رشید نے بھائی عامر رشیدکی شادی کی خوشی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا 15 ڈسٹرکٹ کینٹ ریسٹورنٹ ویانا میں ایک پروقار ڈنر کا اہتمام 12 فروری کی شام کیا۔
جس میں سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات حاجی ملک آمین اعوان،شیخ محبوب عالم،اکرم باجوہ،سلیمان صدیق،عمیر الطاف،چوہدری محمد آصف،لالہ محمد حسین خان،حاجی آفاق اکبر، حاجی اکبر علی، علامہ مدثر ،چوہدری اظہر و دیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب ڈنر کے ا ختتام پر مہمانوں نے جمشید رشید کو بھائی کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میزبان جمشید رشید نے سفیر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔