ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن کا آسٹریا میں قیام عمل نومنتخب صدر علی شرافت کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کا ویانامیں قیام عمل پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے گزشتہ دنوں آسٹریا میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں مختلف عہدیداران کو نامزد کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کا پہلا اجلاس صدر چوہدری علی شرافت کی زیر صدارت 10 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا جن میں چیرمین اختر بیگ، نائب چیئر مین حاجی غلام اظہر، جنرل سیکرٹری حاجی میاں محمد اعظم،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر خطاب خان،ڈپٹی سیکرٹری رانا محمد سرور ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کاشف علی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صدر چوہدری علی شرافت نے کہا کہ دیار غیر میں ہر پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے ہمیں مل جل کر پاکستان کے وقار اور سربلندی بلندی کے لیے کام کرنا ہے انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار اور انکی ٹیم نے جو آسٹریا میں ہمیں زمہ داریاں سونپی ہیں ہم سب مل کر اس زمہ داری کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مسلم لیگ ن کے منشور ووٹ کو عزت دو کو آگے لیکر چلیں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ،صدر میاں محمد شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم سب ہمہ وقت میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں آج پاکستان جس بہران میں ہے اسکو صرف میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف ہی اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نکال سکتے ہیں ۔ چیئر مین اختر بیگ نے کہا کہ آج کل پاکستان میں پی ٹی آئی نے سیاست کو گالی گلوچ کا کلچر دیا ہے وہ صحیح نہیں ہے حکمران ایک سرپرست کا کردار ادا کرتی ہے مگر بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے اپوزیشن اور حکومت کا فرق ہی ختم کر دیا ہے ۔
جنرل سیکرٹری حاجی میاں محمد اعظم اور نائب چیئر مین حاجی غلام اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوورسیز نے جو آسٹریا میں ہمیں زمہ داری سونپی ہے ہم مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے ساتھ ہیں پاکستان میں جو سیاسی بہران ہے اسکو صرف میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی ٹیم ہی نکال سکتی ہے۔اجلاس میں چیف کوآرڈینیٹر انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے بھی عہدیداران سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔