نہیں چاہوں کا ثانیہ عدنان صدیقی کیساتھ کام کرے، شعیب ملک

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی بیوی ثانیہ مرزا اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرے۔

شعیب ملک حال ہی میں اپنی بیوی ثانیہ مرزا کے ہمراہ ’’دی کپل شو‘‘ میں شریک ہوئے۔ جہاں انہوں نے میزبان اداکار آغاعلی اور ان کی بیوی حنا الطاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

آغا علی نے شعیب ملک سے ان کی پسندیدہ ہیروئن کے بارے میں پوچھا تو شعیب نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں، جب کہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔ لیکن اگر انہیں کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

آغا علی نے شعیب ملک سے سوال پوچھا کہ اگر کبھی ثانیہ مرزا اداکاری کی دنیا میں آئیں تو وہ کون سا ہیرو ہے جس کے ساتھ آپ انہیں نہیں دیکھنا چاہیں گے اور کس کے ساتھ دیکھنا چاہیں گے؟

شعیب ملک نے جواب دیاکہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا۔ حالانکہ عدنان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔

اس بات چیت کے دوران ثانیہ مرزا حیرت سے اپنے شوہر کو دیکھتی رہیں پھر انہوں نے کہا میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ ثانیہ کی اس بات پر شعیب ملک نے کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔

جب آغاعلی نے پوچھا کہ کون سے اداکار کے ساتھ آپ ثانیہ مرزا کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے تو شعیب ملک نے کہا ہمایوں سعید۔

اپنا تبصرہ بھیجیں