12

میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

امید ہے کہ نئی حکومت پاکستان کی ترقی و ملکی سلامتی میں اہم کردار ادا کریں گی۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے وطن عزیز پاکستان بحرانوں کی طرف گامزان ہے ملکی عوام غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہے ملکی عوام ریلیف اور تحفظ سے محرومی کا شکار ہے جو افسوس ناک ہے ملکی ترقی کیلئے سیاستدانوں کا متحد ہونا بہت ضروری ہے اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کرنا ہے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت پاکستان کی بقاء و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ ملک میں جاری غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کرے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات بروقت مل سکے کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے اللہ تبارک و تعالی نئی حکومت کو ملک کی ترقی کی توفیق نصیب عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں