منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیرِ اہتمام محفل میلاد النبی کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیا سکولن میں سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کا انقعاد کیاگیا جس میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی ،صحافی اور کیمونٹی نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی
وی او
پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت آیات بینات سے کیاگیا نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت سجاد حسین قادری نے حاصل کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مصنف ،ادیب ،کالم نگار ڈاکٹر عارف کسانہ کا کہنا تھا منہاج القرآن اس صدی کی تجدی تحریک ہے جودین مطین کی سہی تشریح کررہی ہے۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الاہزری کا کہنا تھا محافلِ میلاد کا خلاصہ حسن خُلق ہے۔ یہ محافل عِلم صحیح کا ذریعہ بنتی ہیں، حضرت سعد فرمایا کرتے تھے کہ انبیاء کرام کا زمانہ گزرگیا، اب اگر کوئی انبیاء کی مجالس کو دیکھنا چاہے تو وہ علماء کی مجلسوں کو دیکھے، یعنی علماء اپنے ادب، حسن اعمال و کردار میں اتنے وسیع اللقب اور شفیق ہونے چاہیے کہ ان کی مجالس کو دیکھ کر انبیاء کی یاد آجائے
دعوت اسلام کی خوبصورتی یہی ہے کہ اس میں سلامتی، رحمت اور بردباری ہے ۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےصدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فتیا چوہدری انصر وینس نے آنے والے معزز مہمانوں، پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص میڈیا کا شکریہ ادا کیا کانفرنس کے اختتام میں امت مسلمہ کی سربلندی ، فلسطین، کشمیر اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور شرکاء کانفرنس میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ ملک نصیر سویڈن

اپنا تبصرہ بھیجیں