ملک میں کورونا کے 7195 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 701 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 8 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں