حجرہ شاہ مقیم ،،،، نوجوان کو ٹیلی فون کے ذریعے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا خوبصورت لڑکی کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا نوجوان دو ماہ بعد 15لاکھ روپے تاوان کی رقم دے کر بازیاب ہوگیا۔
حجرہ شاہ مقیم کے محلہ احمدآباد کا رہائشی نوجوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل فون کال کےذریعےخوبصورت لڑکی سے میری دوستی ہو گی جس نے فون پر مجھے ملنے کیلئے کچےکےعلاقہ کشمور میں بلوایا جب میں وہاں پہنچا تو مجھے اغواء کرلیاگیا اور میرے گھر والوں سے پچاس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گیب، ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر تشدد کیا جاتا تھا برہنہ کر کے کپڑے اتار کر سر کے بال کاٹ دئیے 3 ماہ اُن کی قید میں رہا پھر آخر کار 15 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور مجھے تاوان کی رقم دے کر رہائی ملی میرے علاوہ تقریبا پنجاب کے سو کے قریب اور لوگ اغوا کاروں کے چنگل میں ہیں۔ یہ علاقہ کچے کا ہے
میسیج کو پھیلائیں تاکہ آگاہی آسکے اور
لوگ اس عذاب سے بچ سکیں